Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانات اور فلیٹس کے کرائے کیوں کم ہو رہے ہیں؟

مقیم غیرملکیوں کے جانے کے باعث مکانات کی طلب کم ہوئی ہے( فوٹو عرب نیوز)
  سعودی عرب میں ریئل سٹیٹ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد سے بعض فلیٹوں کے کرائے کم ہوئے ہیں۔  
مکہ اخبار کے مطابق ریئل سٹیٹ ایجنسی کے ثامر القرشی نے  بتایا کہ کورونا وبا کے ساتھ مقیم غیرملکیوں کے مملکت چھوڑ دینے کے باعث مکانات کی طلب کم ہوئی ہےجبکہ تین اور چار کمروں والے فلیٹس کی رسد بڑھ گئی ہے چھوٹے فلیٹس کے کرائے خود بخود کم ہوگئے۔

ان دنوں مملکت میں مکانات کے خریدار بڑھ گئے ہیں( فوٹو سوشل میڈیا)

ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل میں غیرمنقولہ جائدادوں کی کمیٹی کے رکن حسین بن راجحہ نے کرایوں میں کمی کا ایک اور سبب بتایا انہوں نے کہاکہ کورونا بحران اپنی جگہ پر ہے تاہم حکومت کی جانب سے مکانات کی فراہمی کے باعث کرایہ دار مقامی شہری مکانات کے مالکان میں تبدیل ہورہے ہیں۔ مقامی شہریوں کی وجہ سے بھی مکانات خالی ہونے لگے ہیں۔ 
غیرمنقولہ جائدادوں کے  امور کے کنسلٹنٹ عمر السلیمان کے مطابق ان دنوں مکانات کے خریدار بڑھ گئے ہیں جبکہ پلاٹس خریدنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اس لیےکرایہ دار کم ہوتے جارہے ہیں۔ کرائے کم ہونے کی یہ بڑی وجہ ہے۔ 

شیئر: