Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کا اعادہ اور اجازت نامہ کینسل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

’ ایک شخص کو ایک وقت میں صرف ایک عمرہ ادا کرنے کا اجازت نامہ جاری ہوگا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کیا عمرہ ادا کرنے کے بعد دوبارہ عمرہ کرنے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے؟ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اسے کینسل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان دونوں اہم سوالات کے جوابات وزارت حج و عمرہ  نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’دوبارہ عمرہ اجازت نامہ اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک حالیہ عمرہ ادا نہ کیا جائے‘۔
اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے وزارت نے کہا ہے کہ ’ایک شخص کو ایک وقت میں صرف ایک عمرہ ادا کرنے کا اجازت نامہ جاری ہوگا‘۔
’اگر وہ دوبارہ عمرہ کرنا چاہتا ہے تو حالیہ عمرہ ادا کر لے پھر دوبارہ اعتمرنا ایپ کے ذریعہ دوسرا اجازت نامہ حاصل کر سکتا ہے‘۔
’دوسرا عمرہ ادا کرنے کے لیے اسے پہلے کی طرح دستیاب تاریخوں میں دستیاب اوقات میں سے مناسب تاریخ اور وقت کا انتخاب کرنا ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے میں کوئی ممانعت نہیں، شرط یہ ہے کہ ہر مرتبہ الگ اجازت نامہ لیا جائے‘۔
دوسری طرف وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد کسی مجبوری کے باعث کوئی شخص اسے کینسل کرنا چاہتا ہے تو اعتمرنا ایپ کے ذریعہ ہی کینسل کر سکتا ہے‘۔

’اجازت نامہ کینسل کرنے کا اختیار صارف کے پاس ہے، وہ جب چاہے عمرہ اجازت نامہ کینسل کرسکتا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’اجازت نامہ کینسل کرنے کا اختیار ایپ صارف کے پاس ہے، وہ دوبارہ جب چاہے اجازت نامہ حاصل کر سکتا ہے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’اعتمرنا ایپ میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ اجازت نامہ کینسل کرنے کا اختیار صارف کے پاس ہو تاکہ وہ اپنے حالات کے حساب سے جب چاہے کینسل کر دے‘۔
باخبریں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: