سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکثر اداکاروں اور ان کے مداحوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ چلتا رہتا ہے، کبھی منفی تبصروں اور ٹرولنگ پر کوئی اداکار یا ماڈل غصے میں بول پڑتا ہے تو بعض سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو خاطر میں ہی نہیں لاتے۔
حال ہی میں ماڈل آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ مجھے پسند نہیں کرتے اور اس کے باوجود بھی آپ میری تمام پوسٹس یعنی وہ سب کچھ دیکھتے ہیں جو میں کرتی ہوں تو یقین کریں آپ میرے مداح ہیں۔‘
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ماڈل آمنہ الیاس نے نیلے آسمانی رنگ کی شرٹ جبکہ گرے رنگ کی پینٹ کے ساتھ چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ماڈل آمنہ الیاس کے ایک پرانے انٹرویوکی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہا تھا جس پر انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے تنقیدی تبصرے بھی سننے پڑے تھے۔ بالآخر آمنہ الیاس کو وضاحت پیش کرنا پڑی جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔
Amna Ilyas, a supermodel, doesn't even know how to apologize to a fellow model. These are the people we call celebrities and influencers? Shame on us
P.S: No Amna, you don't sound funny at all. This is downright rudeness
pic.twitter.com/VFiB5mg0a7— Abeer (@DMisHaram) October 17, 2020
آمنہ الیاس نے وضاحتی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کوئی بھی ماں کی گود سے تمیزدار پیدا نہیں ہوتا اور اگر میں کہہ رہی ہوں کہ اس ویڈیو میں موٹا کہنے والی میں نہیں ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ میں آگے وہ غلطی دہرانا نہیں چاہتی، مگر آپ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ماضی میں غلط بات کرنے والا آج صحیح بات نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو دوسرا موقع نہیں دیا جاتا۔‘
ٹوئٹر صارف ہما نے لکھا کہ ’دو منٹ چالیس سیکنڈ کی لمبی ویڈیو بنانے کے بجائے آمنہ کو چاہیے تھا کہ ماضی میں کی گئی اس غلطی پر آمنہ حق سے معافی مانگ لیتی اور رنگ گورا کرنے والی کریم کے حوالے سے اپنا مؤقف سامنے لاتیں تاکہ صارفین کی توجہ کو یقینی بنا سکتیں۔ لیکن اس ویڈیو میں وہ انتہائی بے وقوف لگ رہی ہیں اور اصل مسئلے پر بات ہی نہیں کر رہیں۔‘
Instead of making a 2:14 minutes video; all she should have done is say sorry for her past mistake and make her point about fairness cream. That would have been enough to get people to support her. #AmnaIlyas lost the plot completely. She looks nothing less than an idiot here. https://t.co/gKI9svSAsy
— Huma. (@mysteriouslywow) October 18, 2020