Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تقریب کے منتظم اور شرکا گرفتار

’پولیس نے تقریبات کے حوالے سے وزارت داخلہ کی ہدایات کی خلاف ورزی پر مذکورہ افراد کو گرفتار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے قصیم شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریب منعقد کرنے والے اور بھیڑ لگانے والے شہری اور شرکا کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’قصیم شہر میں تقریب کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی‘۔
’اس پر کا رروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے فوری مداخلت کی اور تقریب کا اہتمام کرنے والے شہری سمیت تمام شرکا کو گرفتار کر لیا ہے‘۔
قصیم ریجن پولیس کے ترجمان میجر بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شہری کی عمر 30 سال کے قریب ہے، اس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا ہے‘۔
’تقریب کے دوران حفاظتی تدابیر کا خیال نہیں رکھا گیا جس کے باعث معاشرے میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے‘۔
’پولیس نے ایس او پیز اور تقریبات کے حوالے سے وزارت داخلہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ افراد کو گرفتار کیا ہے‘۔

شیئر: