Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سونے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ملزمان گرفتار

بنگلے میں چار عرب باشندے اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے چند لوگ سونے کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ فوٹو فری پک
وزارت تجارت کی نگران ٹیموں نے جدہ کے وسط میں واقع العماریہ نامی علاقے کے ایک بنگلےکو سیل کر دیا ہے اور چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اس بنگلے کو چارعرب باشندوں اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے سونے کے زیورات تیار کرنے کا مرکز بنا رکھا تھا۔
اور بغیر کسی لائسنس کے کاروبار کیا جا رہا تھا۔
مشکوک بنگلے کی ایک ہفتے تک نگرانی اور تفتیش کے بعد وزارت نے 38 کلوگرام سامان اور کٹ کو ضبط کیا جس میں غیر رجسٹرڈ  ’ٹریڈ مارک‘  سٹیمپ بھی ہے۔
اس کے علاوہ اس میں دو کلو وزنی سونا بھی ہے اور ضبط شدہ اشیا کے نمونے بھی ہیں جن کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

ضبط شدہ اشیا کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔ فوٹو انسپلیش

حراست میں لیے جانے والے افراد کا کیس قانونی چارہ جوئی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا گیا ہے۔ جہاں مزید تفتیش کے بعد قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

شیئر: