Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد العزیز ہسپتال میں مریض کے کندھے کا کامیاب آپریشن

کنگ عبد العزیز ہسپتال میں ہڈیوں کے شعبے کے ماہرین نے ایک مریض کے کندھے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مریض شہری کی عمر 30 سال ہے جس کے کندھے کی ہڈی عرصے سے اکھڑی ہوئی تھی۔ 
مریض نے ہسپتال میں ہڈیوں کے شعبے سے رجوع کیا جہاں کے ماہرین نے معائنہ کرنے کے بعد آپریشن کی تجویز دی۔ 
ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ اور دیگر ضروری ٹیسٹ اور ایکسرے کے بعد فیصلہ کیا کہ اکھڑی ہوئی ہڈی کو واپس اپنی جگہ لایا جاسکتا ہے۔ 
کامیاب آپریشن کے بعد مریض روبہ صحت ہے اور اب کندھا ہلانے کے قابل ہے۔ 
واضح رہے کہ کندھے کی ہڈی انسانی جوڑوں میں سب سے زیادہ لچکدار ہے جس کی وجہ سے بہت جلد ٹوٹ سکتی ہے۔

شیئر: