Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماڈل نورا عتال نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا

فلمساز،کیمرہ کار وکٹر بستیڈاس کو زندگی کا ساتھی بنایا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
مراکش،برطانوی ماڈل نورا عتال نے جمعرات کو فلمساز،کیمرہ کار وکٹر بستیڈاس کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اس پروپوزل کی متعدد تصاویر کے عنوان کے ساتھ 21 سالہ ماڈل نے اپنے 45 ہزارفالوورز سے کہا ’میری زندگی کا ہمیشہ کے لیے ساتھی‘ @ سایکٹر۔

عتال نے منگنی کی انگوٹھی دکھائی جو ایک سادہ گول کٹ سولیٹر ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

یہ پروپوزل سپین کے ایک جزیرے فورمنٹیرا کے ایک ساحل پر ہوئی۔ شیئر کی جانے والی ان تصاویر میں عتال نے اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھائی جو ایک سادہ گول کٹ سولیٹر ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ جوڑے نے ڈیٹنگ کا آغاز کب کیا تھا لیکن نورا عتال نے برطانیہ میں مقیم فلمساز،کیمرہ کار کے ساتھ میگزین کورز سے لے کر برانڈ ڈیل تک متعدد شوٹ کے لیے کام کیا ہے۔
عتال اور بستیڈاس نے لاک ڈاؤن کے دوران ایک ساتھ اپنی قرنطینہ کی تصاویر شیئر کیں۔

نورا عتال نے بڑے فیشن ہاؤسز کے لیے بھی کام کیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)

اس ماڈل کو سب سے پہلے جے ڈبلیو اینڈرسن لیبل کے بانی جوناتھن اینڈرسن نے دریافت کیا تھا اور 2014 میں برطانوی فیشن ہاؤس کے لیے کمپین چلائی تھی۔
لندن میں مقیم اور ویووا ماڈل مینجمنٹ کے ساتھ معاہدہ کرنے والی نورا عتال نے متعدد مشہور ڈیزائنرز اور سٹائلسٹس کے ساتھ کام کیا ہے۔
انہوں نے چینل، فینڈی، بربیری اور ویلنٹینو سمیت بڑے فیشن ہاؤسز کے لیے بھی کام کیا ہے۔

شیئر: