‘کورونا وائرس مچھر سے منتقل نہیں ہو سکتا‘
وزارت صحت کا کہنا ہے ایسی سائنسی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 وائرس مچھر سے منتقل نہیں ہو سکتا۔ وزارت کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک استفسار کا جواب دیتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی گئی ہے۔
ویب نیوز عاجل نے وزارت صحت کی جانب سے جاری وضاحت کے حوالے سے بتایا کہ تاحال ایسی کوئی سائنسی تحقیق سامنے نہیں آئی جس میں کورونا وائرس کی منتقلی کا ذرائع میں مچھر کو شامل کیا گیاہو۔
وزارت نے مزید کہا کہ کووڈ 19 وائرس نظام تنفس کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اس کا پھیلاو ہمیشہ کھانسی یا چھنک سے نکلنے والے لعابی زرات سے ہوتا ہے جو مختلف اشیا پر جم جاتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی انسان ان اشیا کو چھوئے تو وہ انکے ہاتھوں پر منتقل ہو جاتے ہیں جیسے ہی متاثرہ ہاتھوں سے ناک ، آنکھ نہ منہ کو چھوا جائے یہ جرثومے انسان کے ہاتھوں سے نظام تنفس پر حملہ آور ہو کر اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔
اب تک کی تحقیق میں یہ بات واضح ہے کہ مچھر کے کاٹنے سے خون کے ذریعے یہ وائرس انسانی جسم میں منتقل نہیں ہوسکتا۔
وائرس سے بچاو کےلیے ماہرین نے جو طریقے بتائے ہیں جن میں ہاتھوں کا مسلسل دھوتے رہنا یا انہیں جراثیم کش مواد سے صاف کرنا ہی واحد حل ہے اس کے علاوہ وائرس سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرنے سے بھی اس وبائی مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔