Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے اثرات، مریض اچانک قوت سماعت سے محروم

کورونا سے متاثرہ مریضوں کو نئی طبی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ فوٹو: روئٹرز
کورونا وائرس کی وبا نے جب سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے روز اس بیماری سے جڑی نئی مشکلات سامنے آ رہی ہیں۔
خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے کے بعد برطانیہ کا ایک 45 شہری اپنی سماعت سے محروم ہوا ہے۔ اس سے قبل کورونا کے مریضوں میں یہ مسئلہ نہیں دیکھا گیا تھا۔
سماعت سے محرومی یہ ایک پرانا مرض ہے جو کان، ناک اور گلے کی بیماریوں  میں شمار کیا جاتا ہے۔ عام حالات میں اچانک ایسے بہرے پن کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں اور یہ صرف ایک کان کو بہرا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

 

برطانوی اخبار 'دی برٹش میڈیکل جرنل' کے مطابق اس  بار کچھ مختلف ہوا ہے اور برطانیہ کے ایک 45 سالہ شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوا جس کے بعد اس کی  قوت سماعت بھی ختم ہوگئی۔
 کورونا وائرس انسان کے ذائقے کی حس اور قوت شامہ پر حملہ آور ہو کر انہیں شدید متاثر کرتا ہے لیکن ابھی تک کسی تحقیق میں یہ بات  سامنے نہیں آئی تھی کہ  کورونا وائرس قوت  سماعت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق دنیا میں اس نوعیت کا یہ چوتھا مریض سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص جب ہسپتال آیا تو اس پر کورونا وائرس کے اثرات واضح تھے۔ مریض کی سانسیں پھول رہی تھیں، اسے فوری طور پر انتہائی نگہداشت میں  وینٹی لیٹر پرڈال دیا گیا، جہاں وہ 30 دن تک رہا۔ تاہم مریض کچھ دن بعد قوت سماعت سے محروم ہوگیا۔

شیئر: