Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں تیز دھار آلے سے حملہ، دو افراد ہلاک

کیوبک سٹی پولیس کے ترجمان ایٹینی ڈویون نے تصدیق کی ہے (فوٹو: اے پی)
کینیڈا کے شہر کیوبک میں حکام کے مطابق ایک شخص نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 عرب نیوز نے امریکی پریس کے حوالے سے لکھا ہے کہ صوبائی پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایک ایسے شخص کی تلاش کی جا رہی ہے جس کے پاس تیز دھار آلہ تھا اور اس نے ’کئی افراد کو زخمی کیا ہے۔‘

 

پولیس کے مطابق پانچ زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے لیکن فی الحال ان کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
کیوبک سٹی پولیس کے ترجمان ایٹینی ڈویون نے تصدیق کی ہے کہ دو افراد ہلاک ہو گئے اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو کیوبک پولیس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’رات ایک بجے کے بعد کیوبک سٹی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے اور شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے اور دروازے بند رکھنے کی اپیل کی ہے کیونکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں