Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ نوشی کم اور واک کا رجحان بڑھ گیا

مملکت میں واک کا رجحان 35 فیصد تک بڑھا ہے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کم اور واک کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ کورونا وائرس کے انسداد کی آگاہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔
ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کووڈ 19 کے انسداد سے متعلق آگاہی مہم موثر ثابت ہو رہی ہے۔ مقامی شہری اور غیر ملکی حفاظتی ماسک کی پابندی کر رہے ہیں۔ احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر صفائی کے اہتمام میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سماجی فاصلے کی پابندی کی جا رہی ہے اور مصافحے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

آئندہ برسوں میں اوسط عمر کا تناسب بھی بڑھے گا (فوٹو: اے ایف پی)

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آگاہی کلچر سعودی معاشرے میں فروغ پا رہا ہے۔ اس کا مشاہدہ  شہروں میں واک کے مناظر سے لگایا جا سکتا ہے۔ مملکت میں واک کا رجحان 35 فیصد تک بڑھا ہے۔
علاوہ ازیں مختلف جسمانی ورزش کے تناسب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ تمباکو نوشوں کی تعداد مسلسل گھٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت میں صحت کا معیار بہتر ہوا ہے۔ امید یہ ہے آئندہ برسوں میں اوسط عمر کا تناسب بھی بڑھے گا۔

شیئر: