سعودائزیشن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی
سعودائزیشن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی
اتوار 1 نومبر 2020 19:06
مہم کے دوران 858 خللاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔( فوٹو البلاد)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودائزیشن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہے۔
مکہ ریجن میں تجارتی مراکز پر چار ہزار 823 چھاپے مارے گئے۔ اس دوران 858 خللاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ ان دنوں چھاپہ مہم میں دو باتوں پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے تجارتی مراکز سے سعودائزیشن کے فیصلے نافذ کرائے جا رہے ہیں اور دوسری جانب کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرایا جا رہا ہے۔
وزارت کے انسپکٹرز نے جدہ کمشنری میں دوہزار 168 چھاپے مارے۔ 533 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ طائف میں ایک ہزار 113 چھاپے مارے گئے۔ 200 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں ۔
مکہ میں ایک ہزار 153 چھاپوں میں 86 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔
یادرہے کہ وزارت 19911 مشترکہ نمبر پر رابطے یا ایپلی کیشن کے ذریعے خلاف ورزیوں کے حوالے سے شکایات وصول کر رہی ہے۔