Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈی کا کاروبار، ایک اور غیر ملکی گروہ گرفتار

16 لاکھ 50 ہزار ریال سمگل کیے جا رہے تھے۔ ( فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ایک اور غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گروہ کا سراغ اس وقت لگایا گیا جب ایک مصری شہری ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 16 لاکھ 50 ہزار ریال سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ مصری سمگلر کا تعلق ایک گروہ سے ہے۔ گروہ میں شامل دیگر افراد کا تعلق بھی مصر سے ہے۔

ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ (فوٹو: سبق)

پانچ رکنی گروہ اپنے ہم وطنوں سے رقم لے کر خفیہ طریقے سے بیرون مملکت سمگل کر رہا تھا۔ ریا ض کے دو معروف محلوں میں ان کے ٹھکانے تھے۔
پولیس نے مبینہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جہاں سے مزید 42 ہزار 150 ریال برآمد ہوئے گروہ کے دیگر چار افراد بھی پکڑے گئے۔
ملزمان نے اقبال جرم کر  لیا۔ زیر حراست ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

شیئر: