نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ’اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور سب کو خیر وعافیت سے رکھے‘۔
’ہم کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی ٹیم کو سراہتے ہیں جس کی کاوشوں سے ہمارا ملک کورونا ویکسین حاصل کرنے و الے اولین ملکوں میں شامل ہوگیا ہے، مستقبل ہمیشہ زیادہ اچھا اور خوبصورت ہوگا‘۔