متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار 386 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ کو کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 400 سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 7 ہزار 829 رہ گئی ہے جن میں سے 763 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کے مطابق جمعرات 5 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 450 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار386 ہو گئی ہے۔‘
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 36 ہزار 68 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 489 ہو چکی ہے۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں 67 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مکہ 51، مدینہ 50، جدہ 28، خمیس مشیط 25، ینبع 23، حائل 18، دمام 13، الھفوف 11، العقیق 10 اور الظہران میں 9 کیسز کا پتا چلا ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 12 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 16 شہروں میں 2، 2 اور 7 شہروں میں 3, 3 جبکہ 3 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔