Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی دوسری لہر، ایس او پیز کی پابندی لازمی

بعض لوگوں کی لاپرواہی سب کو مشکل میں ڈال دے گی۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان  نے کہا ہے کہ موجودہ مرحلہ بہت حد اہم ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے ایس اوپیز کی پابندی کی جائے۔
عاجل ویب کے مطابق ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سب لوگ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت وسلامتی کو یقینی بنئے رکھنے کےلیے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔ بعض لوگوں کی لاپرواہی سب کو مشکل میں ڈال دے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی بے حد اہم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ان ملکوں کے لوگ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقرر تدابیر نظر انداز کر رہے ہیں۔ خصوصا نوجوان لاپرواہی کا زیادہ مظاہرہ کر رہے ہیں۔
حفاطتی تدابیر کی پابندی نہ کرنے سے ہی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محفوظ زندگی کی بحالی کا واحد راستہ ایس اورپیز کی بحالی میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ  یہ بات خوش آئند ہے کہ وائرس سے بچاو کی تدابیر کی پابندی کی جا رہی ہے۔ اس کا صلہ مملکت میں نئے کیسز میں مسلسل کمی کی صورت میں مل رہا ہے۔
وزارت کے ترجمان نے پھر کہا کہ شہری اور غیر ملکی پبلک مقامات پر ماسک استعمال کریں، ہاتھ پابندی سے دھوتے رہیں، سماجی فاصلے کا دھیان رکھیں، ہجوم والی جگہو ں پر نہ جائیں، اجتماعات میں مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ شرکت نہ کریں اور صاف ستھری ہوا کا اہتمام کریں۔

شیئر: