کاملا ہیرس کے والد جمیکا سے جبکہ کی والدہ انڈین تھیں۔(فوٹو اے ایف پی)
انڈیا کے شہر چنئی کے قریب جمعرات کو نائب امریکی صدر کی ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کے انڈیا میں آبائی علاقے تھلا سینڈراپورم کے پُرجوش رہائشیوں نے ان کی کامیابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔
خیال رہے کہ وائٹ ہاوس کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائڈن نے کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک ہائی پروفائل سینیٹر کاملا ہیرس کو اپنا نائب صدارتی امیدار نامزد کیا ہے۔
سینڈراپورم چنئیکے جنوب میں تقریبا 320 کلومیٹر (200 میل) دور واقع ہے جہاں ایک صدی سے بھی زیادہ عرصہ قبل کاملا ہیرسکے نانا کی پیدائش ہوئی تھی۔
گاؤں کے ایک رہائشی ابیرامی نے کہا ’ہم کل سے حتمی نتائج کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ اب ہم مثبت خبریں سن رہے ہیں۔ ہم ان کی فتح کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔‘
کاملا ہیرسکے بہت سے پڑوسیوں نے اپنے موبائل فونز پر ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس دیکھے۔
انڈیا کے جنوب میں سرسبز و شاداب گاؤں کو کاملا ہیرسکے پوسٹروں سے سجایا گیا جہاں ایک مقامی ہندو مندر میں عبادت بھی کی گئی۔
امریکہ کے صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اگرچہ جو بائیڈن اس گنتی میں آگے ہیں اور انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ کامیابی حاصل کریں گے لیکن ایریزونا، جارجیا، نیواڈا اور شمالی کیرولائنا میں اب بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس سے انتخابی نتائج کے حوالے سے غیر یقننی صورتِ حال ہے۔
کاملا ہیرس کے نانا پی وی گوپالان اور ان کا کنبہ تقریبا 90 سال قبل چنئی چلا گیا تھا۔ ان کے نانا وہاں ایک اعلیٰ سرکاری عہدے دار کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔
کاملا ہیرس کا تعلق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے ہے، ان کے والد جمیکا سے تعلق رکھتے تھے جبکہ والدہ انڈین تھیں۔ کاملا ہیرس پانچ برس کی تھیں جب ان کے والدین امریکہ منتقل ہو گئے تھے۔