سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت میں دکانیں لوٹنے والے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس کے معاون ترجما ن خالد الکردیس نے کہا کہ ’ریاض میں پولیس سٹیشنو ں کو رپوٹ ملی تھی کہ ایک مقامی شہری طاقت کے بل پر دکانیں لوٹ رہا ہے اور کیش چھین کر فرار ہوجاتا ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ’ پولیس نے ملزم کو نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا۔ اسے مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔