Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اور انڈونیشیئن زائرین کی مدینہ آمد

سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کا استقبال کیا (فوٹو: سبق)
پاکستان اور انڈونیشیا سے آنے والے زائرین کا پہلا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ پہنچ گیا۔
سبق ویب کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کی گئی۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کی گئی (فوٹو: سبق)

یاد رہے کہ محدود عمرہ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت عمرہ و زیارت کی اجازت ملنے پر پاکستان اور انڈونیشیا سے زائرین سعودی عرب پہنچے تھے۔
تیسرے مرحلے کے دوران روزانہ 20 ہزار افراد کو عمرے، 60 ہزار کو نماز اور ساڑھے 19 ہزار کو روضہ اطہر پر حاضری کی اجازت دی جا رہی ہے۔

شیئر: