’مشترکہ تفتیشی ٹیم نے جس دکان کے خلاف کارروائی کی ہے اس میں میڈیکل بورڈ سے غیر اجازت یافتہ اور غیر معیاری کاسمیٹکس اور خوشبویات فروخت کی جارہی تھیں‘۔
’ضبط ہونے والی اشیا کے متعلق سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے تشہیر کی جا رہی تھی جس سے دھوکہ کھا کر سادہ لوح افراد انہیں خریدتے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کارروائی کے دوران دکان پر ضبط ہونے والی تمام اشیا تلف کردی گئی ہیں نیز دکان کو وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے‘۔
’دکان کے مالک کو وضاحت طلبی کے لیے بلایا گیا ہے نیز غیر اجازت شدہ اشیا فروخت کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔
میونسپلٹی اور فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ ’سوشل میڈیا پر تشہیر کی جانے والی اشیا خریدنے سے پہلے اس بات کا یقین کرلیں کہ وہ اشیا معیاری ہیں نیز انہیں باقاعدہ اجازت نامہ حاصل ہے‘۔
’غیر معروف ذرائع سے تیار کی جانے والی اکثر اشیا مضر صحت ہوتی ہیں جن کے استعمال سے نقصان ہوسکتا ہے‘۔