Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل ریسٹ بینچ

سڑکوں اور محلوں میں اس کا جال بچھایا جا رہا ہے۔(اخبار 24)
سعودی عرب کے شہر دمام کی میونپسلٹی نے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل ریسٹ بینچ متعارف کرائے ہیں۔
دمام کی مختلف سڑکوں اور محلوں میں اس کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ریسٹ ببینچ جدید ترین ٹیکنالو جی سے آراستہ ہیں۔ 
ڈیجیٹل بینچیں شمسی سے توانائی سے چل رہی ہیں۔ وائی فائی نیٹ ورک اور سمارٹ آلات کی چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔
ڈیجیٹل ریسٹ بینچ پانچوں فرض نمازوں کی اذان کے لیے لاوڈ سپیکر، تشہیری بو رڈ، ماحول دوست ایل ای ڈی بلب اور ڈیجیٹل واچ سے آراستہ ہے۔ جس سے وقت، دن اور درجہ حرارت اور نماز کے اوقات کا علم ہوتا ہے۔

شیئر: