Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کےلیے کورونا ایس او پیز، ام القری یونیورسٹی کی تحقیق

اس مطالعے میں سماجی دوری پر نظر رکھی جائے گی(فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے جس کا مقصد عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی خدمت کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
مقدس شہر کی ام القریٰ یونیورسٹی سے کراؤڈ مینجمینٹ ماہرین کی ایک ٹیم عمرہ  ادائیگی کے تیسرے مرحلے کے دوران کعبہ کے ارد گرد کے علاقوں پر اپنی تحقیق پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر آف کراؤڈ سٹڈیز ڈاکٹر بدر بن سعود آل سعود کی سربراہی میں یہ ٹیم سائنسی فیلڈ ریسرچ کرے گی جس میں زیادہ اور کم کراؤڈ کے بہاؤ سے نمٹنے اور عمرہ زائرین کی کویڈ 19 کے حفاظتی قواعد سے وابستگی پر ان کے اثرات مرتب ہوں گے۔

عمرہ زائرین کےلیے خدمات کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)

ٹیم کے ممبران ڈاکٹر بدر بن محمد السلامی، انجینئر محمد بن ناصر العبدلی اور انجنیئر اسامہ بن منصور الحجیلی عمرہ زائرین کے ایک مقررہ گروپ کے قریبی مشاہدے کے ذریعے اعداد و شمار جمع کریں گے۔
عمرہ زائرین کے اس مطالعے میں حصہ لینے کے لیے سماجی دوری پر نظر رکھی جائے گی، قواعد کو توڑنے اور صحت کے دوسرے پروٹوکول پر جب وہ ایک دوسرے کے قریب ہو جاتے ہیں۔
مملکت میں اور بیرون ملک سے منتخب عمرہ زائرین سے مطالعہ پروگرام کے حصے کے طور پر آن لائن سوالنامہ مکمل کرنے کو بھی کہا جائے گا۔
امید کی جا رہی ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے نتائج سے کویڈ 19 جیسے وبائی مرض کےدوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شیئر: