Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین اداکار آصف بسرا کی بھی ’پُراسرار موت‘، تحقیقات جاری

’موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے فورینزک ٹیم واقعے کی جگہ پر موجود ہے‘ (فوٹو: انڈین ایکسپریس)
انڈین ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالا میں موجود رہائشی فلیٹس میں بالی وڈ اداکار آصف بسرا مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
انڈین خبر رساں ایجسنی اے این آئی کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ ویمکت رانجن کا کہنا ہے کہ ’فلمی اداکار آصف بسرا دھرم شالا کے ایک نجی رہائشی کمپلیکس میں مردہ پائے گئے ہیں۔ ان کی لاش کمپلیکس میں لٹکی ہوئی ملی۔‘

 

این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فورینزک ٹیم واقعے کی جگہ پر موجود ہے اور تحقیقات کے ذریعے اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کیا انہوں نے خودکشی کی یا ان کے مرنے کی کوئی اور وجہ بنی۔
آصف بسرا کی عمر 53 برس بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کئی انڈین فلموں میں کریکٹر رولز کیے جن میں ’جب وی میٹ‘، ’ایک ولن‘، ’پھنے خان‘، ’ہچکی‘ اور کئی دیگر فملیں شامل ہیں۔
آصف بسرا ریاست مہاراشٹر کے شہر امراوتی میں 1967 میں پیدا ہوئے اور فلموں میں کام کرنے کے لیے 1989 میں ممبئی میں آگئے تھے۔

شیئر: