Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بائیڈن کے306 الیکٹورل ووٹ:امریکی میڈیا

جو بائیڈن نے 306 الیکڑول کالج ووٹ حاصل کرلیے(فوٹو اے ایف پی)
 امریکی میڈیا نے جمعے کو کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے 306 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کرلیے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 232 ووٹ ہیں۔
 اے ایف پی نے امریکی ذرائع ابلاغ سی این این، اے بی سی اور دیگر کے حوالے سے بتایا کہ ’جو بائیڈن نے اپنی فتح کو روایتی طور پر ریپبلیکن کی طرف جھکاو رکھنے والی ریاست جارجیا میں برتری کے ساتھ مستحکم کیا ہے‘۔
امریکی تاریخ میں 28 سال بعد جو بائیڈن پہلے ڈیموکریٹ امید وار ہوں گے جو جارجیا میں کامیابی حاصل کریں گے۔ اس سے قبل بل کلنٹن کو 1992 میں کامیابی ملی تھی۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا میں جیت کا دعوی کیا ہے۔ سی این این اور این بی سی کے مطابق ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232 ہے۔

شیئر: