Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جو بائیڈن کو کامیابی پر مبارکباد

شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے دوست عوام میں موجود گہرے تاریخی تعلقات کو منفرد قرار دیا (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعریز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارکباد دی ہے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر جو بائیڈن کے لیے نیک خواہشات، پاکیزہ جذبات اور امریکہ کے دوست عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خوا ہش کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے امریکہ اور سعودی عرب اور دونوں ملکوں کے دوست عوام میں موجود گہرے تاریخی تعلقات کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام شعبو ں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور استحکا م کےلیے ہم سب کوشاں ہیں۔
شاہ سلمان نے کملا ہیرس کو امریکی انتخاب میں نائب صدر کے عہدے کے لیے کامیابی پر مبارکباد کا علیحدہ پیغام بھیجا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو با ئیڈن کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نائب صدر کے لیے عہدے کے لیے کامیابی پر کملا ہیرس کو علیحدہ پیغام تہنیت ارسال کیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون جاری رکھنے اور امریکہ کے دوست عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

شیئر: