Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ دنیا، مصر کے ساتھ سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے‘

سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سخت طریقۂ کار اختیار کیا ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
 مصر کے وزیر خارجہ نے دنیا کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مصر کے ساتھ سیاحت کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں۔
 انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت طریقۂ کار اختیار کیا ہے۔
عرب نیوز نے مصر کے مقامی روزنامے ایجپٹ ٹو ڈے کے حوالے سے بتایا کہ  یورپی امور کے معاون وزیر خارجہ بدر عبدل اتی نے جمعے کو متعدد سفیروں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ان ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پہلے ہی مصر کے ساتھ اپنی سرحدیں کھول رکھی ہیں۔

مقامی حکام اکتوبر سے سیاحوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

ملاقات میں شمالی افریقی ملک کی یوکرین،سوئٹزرلینڈ، روس، ناروے اور برطانیہ سمیت یورپی ریاستوں کے مابین تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوویڈ 19 کی وجہ سے مارچ میں مصر جانے والی بین الاقوامی پروازیں بند کر دی گئیں جس نے اس کے بعد سے ملک کی سیاحت کو متاثر کیا ہے۔
لیکن مقامی حکام اکتوبر سے سیاحوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تاکہ سیاحت کی صنعت کو بحال کیا جا سکے۔

شیئر: