Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی مہنگی ترین کبوتری 30 کروڑ روپے میں فروخت

نیو کم نامی کبوتری کو دو سو یورو پر نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایک چینی شہری نے اتوار کو ایک خاص قسم کی کبوتری 16 لاکھ یورو میں خرید لی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پجن پیراڈائس (پیپا) نام کی آن لائن نیلامی کروانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال آرمانڈو نامی نر کبوتر 12.5 لاکھ یورو میں فروخت ہوا تھا، تاہم نیو کم نامی کبوتری نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
پیپا کا کہنا تھا کہ نیو کم دو سالہ کبوتری ہے جسے دو سو یورو پر نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیو کم 'ہومنگ پجن' ہے یعنی وہ کبوتر جسے دور سے گھر واپس آنے کی تربیت دی جاتی ہے اور جس سے یہ لمبے فاصلے کی اُڑان بھرتا ہے۔
پیپا کے چیئرمین نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ عالمی ریکارڈ ہے، اس قیمت کی نیلامی پہلے ریکارڈ نہیں کی گئی۔
'مجھے نہیں لگتا تھا کہ ہم اس قیمت تک کبھی پہنچ سکیں گے۔'
ان کا کہنا تھا کہ شاید خریدار اس کی نسل بڑھانا چاہتا ہوگا یا ہوگی۔

شیئر: