Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن تعلیم، عالمی مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

’عالمی ماہرین پر مشتمل کمیٹی سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کی بہتری کے لیے مشورے دے گی‘ ( فوٹو: المیدان)
آن لائن تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کے لیے سعودی عرب میں عالمی ماہرین پر مشتمل مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔
قومی مرکز برائے آن لائن تعلیم کے تحت کام کرنے والی مشاورتی کمیٹی میں آن لائن تعلیم کے عالمی مراکز کے ماہرین کے علاوہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور شعبہ تعلیم میں مہارت رکھنے والے مغربی ماہرین شامل ہوں گے۔
مرکز کا کہنا ہے کہ ’عالمی ماہرین پر مشتمل کمیٹی سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کے حوالے سے مشورے دے گی، مستقبل میں بہتری کے لیے منصوبے تیار کرے گی اور جاری تعلیم کے حوالے سے نتائج سے آگاہ کرے گی‘۔
’کمیٹی تعلیمی اداروں کو بہتر کارکردگی اور نتائج کے لیے معیار کو بلند کرنے اور مماثل عالمی اداروں کے نصاب اور طریقہ تعلیم سے بھی آگاہ کرے گی‘۔
’مشاورتی کمیٹی کے ذمے یہ کام بھی لگایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کو بہتر بناکر اسے عالمی سطح پر لے جایا جائے‘۔

شیئر: