Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ٹوئنٹی، سعودی نوجوان کا جاپانی زبان میں وفد کا خیر مقدم

اپنی زبان میں خیر مقدمی کلمات سن کر جاپانی وفد حیران رہ گیا(فوٹو اخبار 24)
ٹوکیو میں سعودی سفارتخانے نے ایک سعودی نوجوان  کی وڈیو کلپ جاری کی ہے جس میں وہ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی ورچوئل جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے جاپانی وفد کو ان کی زبان میں خوش آمد ید کہہ رہا ہے۔
سعودی نوجوان احمد السلیم نے جاپانی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب اور جاپان کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں۔ دونوں کی دوستی 65 برس پرانی ہے‘۔
اپنی زبان میں خیر مقدمی کلمات سن کر جاپانی وفد حیران رہ گیا اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
احمد السلیم نے بتایا کہ ’اس نے جاپانی زبان اپنی محنت سے سیکھی ہے اس کا آغاز 2013 میں کیا تھا۔
سعودی نوجوان نے جاپانی زبان سیکھنے، سکھانے اور زبان سے دلچسپی رکھنے والے سوالات کے جواب سوشل میڈیا پر جاپانی زبان میں ہی  دیے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اس سال  رواں ماہ نومبر میں ورچوئل جی ٹوئٹنی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

شیئر: