برطانیہ میں کورونا وائرس کی مریضہ ایک لیڈی ڈاکٹر نے زندگی اور موت کی کشمکش میں کومے کے دوران جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے اور اسے ایک ’معجزہ‘ قرار دیا ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یوکی نامی حاملہ خاتون اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں۔ انہیں برمنگھم کے کوئین ایلزبیتھ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خراب ہو گئی، وہ کومے میں چلی گئیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔
بچوں کی پیدائش کی تاریخ جولائی بنتی تھی لیکن ڈاکٹروں نے ساڑھے چھ مہینے کی حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ بہتر ہو سکیں۔
تاہم جب یوکی دو ہفتوں کے بعد کومے سے باہر آئیں تو اپنے پیٹ کو دیکھ کر سمجھیں کہ شاید ان کے بچے مر گئے ہیں اور انہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
طیارے نے لینڈنگ کے دوران بھورے ریچھ کو کچل دیاNode ID: 518216
-
شادی سے انکار پر سسرالیوں نے بیوہ کی ناک، زبان کاٹ دیNode ID: 518601
-
ٹرین حادثے میں زخمی سٹریٹ کتیا انگلینڈ میں نئی زندگی گزارے گیNode ID: 518766