مصنوعی ذہانت میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
جمعرات 19 نومبر 2020 13:41
’سعودی عرب 2030 تک 20 ہزار نوجوانوں کی جدید انداز میں تربیت کرے گا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب 2030 تک مصنوعی ذہانت میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
یہ بات مصنوعی ذہانت اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن شرف الغامدی نے بتائی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جی 20 کانفرنس کے ضمن میں اطلاعات کے مرکز میں ہونے والے پروگرام کے تحت انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب 2030 تک 20 ہزار نوجوانوں کی تربیت کرے گا‘۔
’ان نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی جدید ترین تربیت دی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا کے انسداد کے لیے سعودی عرب مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے‘۔
’مستقبل میں کامیاب اور منافع بخش سرمایہ کاری کے لیے مصنوعی ذہانت کی اشد ضرورت ہے‘۔
’یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب مصنوعی ذہانت کا وسیع استعمال کر رہا ہے جبکہ اس کے فروغ کے لیے سرمایہ بھی لگا رہا ہے‘۔