پبلک ٹرانسپورٹ پراجیکمٹ متعدد خوبیوں کا حامل ہے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
یہ منصوبہ تین ارب 515 ملین ریال کی لاگت سے شروع کیا جائے گا اور یہ 400 بسوں، 450 بس سٹینڈزاور 12 روٹس پر مشتمل ہوگا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق میونسپلٹی نے اپنے سرکاری اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ پانچ روٹس بڑی بسوں کے لیے خاص ہوں گے۔ ان کے سٹیشنں کی تعداد347 ہوگی۔
مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے محفوظ اور پائیدارسفر ممکن ہو گا۔ مکہ مکرمہ کے شہریوں، حجاج اور عمرہ زائرین کو راحت ملے گی۔
میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ مرکزی سٹیشنوں کا پانچ فیصد حصہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بس سٹینڈ اور روٹس پر 29 فیصد کام ہو چکا ہے۔
بس ڈپو کا کام 40 فیصد انجام دیا جا چکا ہے۔ 80 فیصد بسیس حاصل کرلی ہیں۔ پروجیکٹ کا 29 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے۔
بس ٹرانسپورٹ منصوبہ مکہ کی شاہراہوں اور علاقوں کو سروس فراہم کرے گا۔ یہ 564 کلو میٹر سے زیادہ رقبے کو کور کرے گا۔
پبلک ٹرانسپورٹ پراجیکمٹ متعدد خوبیوں کا حامل ہے۔ مسافروں کو سٹیشنوں کے بارے میں آگاہی کا نظام مہیا ہوگا۔ مسافروں کی گنتی خود کار نظام کے تحت ہوگی۔ بسیں سی سی کیمرو ں اور الیکڑانک سکرینز سے آراستہ ہوں گی۔