پانی کےاجزاء پر مبنی پینٹ یا تو ایکریلیک پینٹ ہوتا ہے یا لیٹیکس پینٹ۔ فوٹو: ان سپلیش
کپڑوں سے چکناہٹ اور پینٹ کے داغ درج ذیل طریقوں سے ختم کیے جاسکتے ہیں۔
سب سے پہلے پینٹ کی قسم جاننی چاہیے۔ زیادہ تر پینٹ یا پانی کےاجزاء یا تیل کےاجزاء پر مبنی ہوتے ہیں، یہ ان کی ساخت پر منحصر ہوتا ہے۔
پانی کےاجزاء پر مبنی پینٹ یا تو ایکریلیک پینٹ ہوتا ہے یا لیٹیکس پینٹ۔ ایکریلیکس عام طور پر آرٹس اور دستکاری کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ لیٹیکس پینٹ دیواروں اور چھتوں کو پینٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تیل پر مبنی پینٹ عام طور پر پانی پر مبنی پینٹوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، اور یہ اکثر فائنش، کابینہ، دھات اور لکڑی کے دروازوں کے علاوہ دیواروں اور چھتوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
کپڑوں سے پانی کے اجزاء سے تیارشدہ پینٹ کے داغ دور کرنے کے طریقے
1- کپڑے پر لگے ہوئے پینٹ کو چھری، چمچے یا کسی برش کی رگڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
2- کپڑے کی دونوں اطراف کو گرم پانی سے دھوئیے، اس کے بعد اسے کسی صاف کپڑے یا ٹشو سے صاف کرلیجیے۔
3- ڈٹرجنٹ اور گرم پانی کے مرکب سے کپڑے کو برابر مقدار میں بھگو دیں، پھر اسے کپڑے یا ٹشو سے بھرپور طریقے سے صاف کریں۔ جب تک پینٹ ختم نہ ہوجائے یا اس کے داغ مٹ نہ جائیں۔
4- اگر ضرورت ہو تو داغ مٹانے والے بلیچ کا استعمال کریں، اور کپڑے دھو لیں۔
5- اگر دھونے کے بعد پینٹ کا کوئی حصہ باقی رہتا ہے توایسیٹون فری نیل پالش ہٹانے والا (یا ہیئر سپرے یا الکحل) اس کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے۔
6- اگر اب بھی داغ باقی ہے تو اسے لانڈری میں بھیجیں۔
کپڑوں سے تیل کے اجزاء سے تیارشدہ پینٹ کے داغ ختم کرنے کے طریقے
1- کپڑے کے اندرونی حصے کو الٹا کرلیں، پھر داغ کو پینٹ کے اوپر لکھے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے ختم کریں۔
2- کپڑے کو کنگھالیں۔
3- داغوں کے اوپر ڈش واشنگ مائع لگائیں، لباس کو گرم پانی میں بھگو دیں اس میں ڈش واشنگ مائع شامل کردیں۔
4- اگلے دن کپڑے کو اچھی طرح کنگھالیں، پھر اسے دھو لیں۔
5- اگر دھونے کے بعد داغ کپڑے پر باقی رہتا ہے اسے دوبارہ دھویا جائے۔ دوسری طرف کپڑے اس وقت تک خشک نہیں ہونے چاہیے جب تک کہ داغ مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے۔