Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: کورونا سے ایک دن میں 42 ہلاکتیں

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 699 جب کہ اموات 158 ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے  اور کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
 سنیچر کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 42 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دو ہزار 843 نئے کیسز سامنے آئے۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک ملک میں سات ہزار 603 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہے جب کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی ہے۔
این او سی سی کے مطابق 20 نومبر کو ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 61 ہزار 28 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے اب تک دو ہزار 799 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 457 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 826 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 730 اور ایک ہزار 323 اموات ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں اب تک 26 ہزار 177 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 270 ہے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 699 جب کہ اموات 158 ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار 911 اور اموات 134 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مریض چار ہزار 506 اور اموات 93 ہیں۔

شیئر: