Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منٹو دوسری بالی وڈ فلموں کی طرح نہیں، نندتا داس

 ممبئی ...بالی ووڈ فلمساز نندتا داس نے کہا ہے کہ معروف ادیب سعادت حسن منٹو کے کردار کو سلور اسکرین پر دکھانا کافی مشکل ہے۔ فلم میں ’منٹو‘کا کردار نواز الدین صدیقی ادا کریں گے۔ نندتا نے بتایا کہ طویل انتظار کے بعد فلم فلور پر جانے کے لئے تیار ہے ۔ منٹو کی کہانیاں اتنی زبردست ہیں کہ کئی مرتبہ ڈر بھی لگتا ہے کہ ان کہانیوں کو پردے پر کس طرح دکھایا جائے۔ نندتا نے کہا کہ شوٹنگ کی تیاری زور شور سے چل رہی ہے۔ 15 مارچ سے شوٹنگ شروع کریں گے۔ یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے کیونکہ 1940 کے زمانے کو دوبارہ پیش کرنا ہے وہ بھی ایسے جدید شہر میں جہاں سب کچھ بدل گیا ہے۔ نندتا نے کہا کہ منٹو بالی ووڈ کی دوسری ناچ گانے والی فلموں کی طرح نہیں ہے۔ فلم کا بجٹ بہت کم ہے اس لئے جلد سے جلد شوٹنگ مکمل کرنی ہوگی۔ 

شیئر: