معروف انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ کو گذشتہ روز منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرنے بعد ان کے شوہر ہرش لمبا چھیا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نارکوٹکس کنڑول بیورو نے ہرش لمبا چھیا کو 15 گھنٹے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اتوار کو منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نارکوٹکس کنڑول بیورو کا کہنا ہے کہ ان کے گھر سے 86.5 گرام حشیش برآمد ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بالی وڈ اداکار نشہ کرتے ہیں: کنگنا رناوتNode ID: 501786
-
اداکارہ دیپکا سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی پوچھ گچھNode ID: 507421
-
کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر نارکوٹس کنٹرول بیورو کا چھاپہNode ID: 519421
سنیچر کو نارکوٹکس کنڑول بیورو نے کامیڈین سٹار بھارتی سنگھ کو گھر سے منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
یہ گرفتاری اس تفتیش کا حصہ ہے جس کا آغاز اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد بالی وڈ میں مبینہ منشیات کے استعمال پر شروع ہوا تھا۔
رواں مہینے اداکار ارجن رام پال کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ ارجن رام پال اور ان کی گرل فرینڈ گیبرئیلا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
گیبرئیلا سے تقریباً 12 گھنٹوں تک جبکہ ارجن رام پال سے چھ گھنٹوں کی تفتیش ہوئی۔
ارجن رام پال نے کہا تھا کہ ان کے گھر سے جو دوا ملی تھی وہ ان کو تجویز کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔
