خلیجی ممالک کو ریلوے سے جوڑنے کے منصوبے پر پیش رفت
ریلوے منصوبہ 2023 میں مکمل ہوگا (فوٹو: سوشل میڈیا)
جی سی سی ممالک سے سعودی عرب کو ریلوے لائن سے جوڑنے کے منصو بے پر وزیر ٹرانسپورٹ نے پیکٹل کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات کی۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر صالح الجاسر اور سعودی کمپنی پیکٹل کے ریجنل چیئرمین سٹیوارڈ جان کی ملاقات میں ریلوے لائن کو جدید خطوط پراستوار کرنے کے امکانات اور جی سی سی ممالک سے سعودی عرب کو ریلوے لائن کے ذریعے جوڑنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
Node ID: 440601 سعودی عرب میں ریلوے لائن کو جدید خطوط پراستوار کرنے کے امکانات اور جی سی سی ممالک سے سعودی عرب کو ریلوے لائن کے ذریعے جوڑنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
جی سی سی میں شامل ممالک تقریباً پندرہ برس سے 1350 میل طویل ریلوے لائن قائم کرنے کا پروگرام بنائے ہوئے ہیں۔ اس منصوبے پر محدود پیشرفت ہوئی ہے۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ جی سی سی ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے والا عظیم منصوبہ 2023 میں مکمل ہوگا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان سے ریلوے لائن سے جڑ جائے گا۔ اگلے مرحلے میں کویت اور بحرین اس کا حصہ بنیں گے۔
آخر میں قطر بھی اس میں شامل ہوجائے گا تاہم ابھی تک اس کی شمولیت کی تفصیلات طے نہیں ہوئیں۔