Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

نیوزی لینڈ میں 54 رکنی سکواڈ کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ فوٹو: بی سی بی
پاکستان قومی کرکٹ کی ٹیم کا سکواڈ منگل کو نیوزی لینڈ پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ میں 54 رکنی سکواڈ کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی احتاطی تدابیر کے تحت مختلف اوقات اور مقامات پر ٹریننگ کرنی ہوگی۔
نیوزی لینڈ حکومت کی 14 روزہ آئسولیشن پالیسی کے تحت تمام گروپس کو اپنے اپنے مقررہ وقت اور مقام پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
تاہم سکواڈ میں شامل تمام اراکین ابتدائی تین روز مکمل آئسولیشن میں رہیں گے، ٹریننگ بھی نہیں کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ، سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹس عملے کا پہلا کورونا ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔
پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن کے ابتدائی تین روز بعد قومی سکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن میں قومی سکواڈ کے مجموعی طور پر تین ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

سکواڈ میں شامل تمام اراکین ابتدائی تین روز مکمل آئسولیشن میں رہیں گے، ٹریننگ بھی نہیں کرسکیں گے۔ فوٹو: پی سی بی

بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان بھی دورہ نیوزی لینڈ کا حصہ تھے تاہم اتوار کو سکواڈ کی روانگی سے قبل انہیں تیز بخار ہوگیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی حکومت اور بیرون ملک سفری ہدایات کے مطابق تیز بخار کے باعث فخر زمان سفر پر نہ جا سکے اور سکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔
ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور اب وہ لاہور سے مردان روانہ ہوں گے۔

شیئر: