Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خواتین کے پہلے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

’ٹورنامنٹ میں 600 خواتین شامل ہیں، فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا‘ ( فوٹو: الشروق)
سعودی عرب میں خواتین کے پہلے فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ سعودی لیگ کے تحت کام کرنے والے شعبہ خواتین کی نگرانی منعقد ہو رہا ہے۔
العربیہ ٹی چینل کی رپورٹ میں جاری ہونے والی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں اور 600 کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ جیتنے والی فاتح ٹیم کو لیگ کی طرف سے کپ اور 5 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔
شعلۃ الشرقیہ فٹبال ٹیم کی کوچ مرام البتیری نے کہا ہے کہ ’ہماری ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے گزشتہ 6 ہفتوں سے تیاری کر رہی ہے‘۔
’اس سے پہلے بھی کھلاڑی پریکٹس کر رہی تھیں مگر کورونا کے باعث ان میں رکاوٹ آگئی‘۔
انہوں نےکہا ہے کہ ’پہلے ٹورنامنٹ اور تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے غیر معمولی کارکردگی کی توقع نہیں تاہم سعودی خواتین اچھا کھیل پیش کریں گی‘۔
’اچھی بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، یہ بذات خود اچھی پیشرفت ہے، وقت کے ساتھ اچھے کھیل کا بھی مظاہرہ ہوگا‘۔

24 ٹیموں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جیتنے والی ٹیموں کا پھر آپس میں مقابلہ ہوگا ( فوٹو: الشروق)

واضح رہے کہ خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سمیت پورا عملہ خواتین پر ہی مشتمل ہوگا۔
24 ٹیموں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، دمام، ریاض اور جدہ گروپ ہیں، ہر گروپ کی ٹیموں کا پہلے آپس میں مقابلہ ہوگا۔ بعد ازاں جیتنے والی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔

شیئر: