پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ان پر کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
اس سے قبل اپنے سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔
بلاول بھٹو نے جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے معمولی علامات کے ساتھ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ میں گھر سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے فاؤنڈیشن ڈے کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کروں گا۔‘
مزید پڑھیں
-
شیخ رشید اور ابرار الحق کے کورونا ٹیسٹ منفیNode ID: 487806
-
کیپٹن (ر) صفدر اور قمر زمان کائرہ کورونا کا شکارNode ID: 516556
-
بلاول بھٹو زرداری آئسولیشن میں چلے گئےNode ID: 520296