پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
ابرارالحق نے ٹوئٹر پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ میرے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آئا ہے اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔‘
ابرارالحق نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ میرے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آئا ہے اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔‘
Alhamdulliah i have been tested Corona negative and today is my 1st day in the office after quarantine. Thanks to all those who prayed for my success. May Allah swt bless all the patients with quick recovery and keep everyone safe .Ameen
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 24, 2020
ابرا الحق نے تمام دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی۔میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحت یابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین۔‘
ابرارالحق کی صحت یابی کی خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین کی جانب سے مبارک بادی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس دوران ہونے والے تجربے سے متعلق سوالات بھی کیے۔
ٹوئٹر صارف صفدر حسین نے کہا کہ ’ اپنا تجربہ شیئر کریں، کیسے دن گزرے، کیسے علاج کیا، کیا احتیاط کی، اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے۔ آمین۔‘
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی بھی آیا ہے۔ وہ آج ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔
