Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق شوہر کے خلاف شکایت، عدالت نے بچہ ماں کے حوالے کر دیا

’عدالت نے کہا کہ اس عمر کو شیر خوار کو ماں کی زیادہ ضرورت ہے‘ (فوٹو: فری پکس)
وزارت انصاف نے کہا ہے کہ عدالت نے ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ کرتے ہوئے ایک شیر خوار کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باپ نے شیر خوار کو پیدا ہوتے ہی اپنی مطلقہ سے لے لیا تھا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شیر خوار کی والدہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنے سابق شوہر کے خلاف شکایت کی تھی کہ اس نے پیدا ہوتے ہی اس سے اس کا بچہ چھین لیا ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بچے کو دو ماہ سے نہیں دیکھا جبکہ سابق شوہر نے اسے بچے سے محروم کر رکھا ہے حالانکہ اس عمر میں شیر خوار کو ماں کی ضرورت ہے۔
مقدمہ سننے کے وقت بچے کا باپ حاضر نہیں ہوا حالانکہ اسے تاریخ سے مطلع کردیا گیا تھا۔
عدالت نے فوری طور پر فیصلہ کرتے ہوئے شیر خوار کو اس کی ماں کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا ہے کہ اسے ماں کی زیادہ ضرورت ہے۔

شیئر: