ولی عہد اور جاپانی وزیراعظم میں رابطہ
جمعرات 26 نومبر 2020 16:27
ولی عہد نے سوگا کو جاپان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک بھی دی (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپان کے وزیراعظم وشے ہیڈے سوگا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رپنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون بڑھانے کے بارے میں تبالہ خیال کیا گیا۔
سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سوگا کو جاپان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک بھی دی۔
جاپان کے وزیر اعظم نے جی20 کانفرنس کی کامیابی اور اس کی بہترین قیادت پر مملکت کی کارکردگی کو سراہا۔