Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ‘ کے ڈائریکٹر جنرل ایاٹا کے رکن منتخب  

ایاٹا میں گورنرز کونسل آرگنائزیشن کا سب سے بڑا انتظامی ادارہ ہے(فوٹو: ٹوئٹر)
ایاٹا کی جنرل اسمبلی نے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں اپنے 76 ویں سیشن کے اجلاس کے دوران سعودیہ ایئرلائنز کے ڈائریکٹر جنرل انجینئیر ابراہیم العمر کو تین برس کے لیے ایاٹا جنرل گورنرز کا رکن منتخب کر لیا۔  
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایاٹا میں گورنرز کونسل آرگنائزیشن کا سب سے بڑا انتظامی ادارہ ہے۔
آرگنائزیشن کی رکن فضائی کمپنیوں کے 31 ایگزیکٹیو چیئرمین اس کے ممبر ہوتے ہیں۔

دنیاکی 290 فضائی کمپنیاں ایاٹا کی رکن ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

 ایاٹا گورنرز کونسل کے متعدد فرائض ہیں۔ اہم ترین بین الاقوامی فضائی نقل و حمل سے متعلق حکمت عملی اور سکیمیں وضع کرنا، اسٹراٹیجک سکیموں کو منظوری، ایاٹا کی جنرل پالیسی ترتیب دینا، امن و سلامتی و ماحولیاتی امور کی نگرانی کرنا، ایاٹا کے چیئرمین کا انتخاب کرنا۔  
العمر نے ایاٹا گورنرزکونسل کی رکنیت کےلیے اپنے انتخاب پر مسرت اور فخر کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل مجھے رکن منتخب کر کے سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کی بین الاقوامی حیثیت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔  
یاد رہے کہ دنیا کی مختلف براعظم سے تعلق رکھنے والے 120 ملکوں کی 290 کے قریب فضائی کمپنیاں ایاٹا کی رکن ہیں ۔السعودیہ ایاٹا کی اہم ممبر ہے ۔ یہ بین الاقوامی فضائی نقل و حمل کے نظام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔  

شیئر: