Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام: ’اسرائیلی حملوں‘ میں 19 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک

آبزرویٹری کے مطابق سنیچر سے کم از کم دو اور حملے بھی ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں پر کیے گئے۔ فوٹو اے ایف پی
مشرقی شام کے علاقے میں فضائی حملوں کے دوران  ایران کے 19 حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کے مطابق حملے ممکنہ طور پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ہیں۔
ڈیر ایزور صوبے کے شہر البو کمال کے مضافاتی علاقے میں ہونے والے حملوں میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔
شام کے ریاستی میڈیا نے اس حملے کی خبر کو نشر نہیں کیا جبکہ اسرائیل بھی ایسے حملوں کو کم ہی تسلیم کرتا ہے۔ لیکن آبزرویٹری کے مطابق حملے اسرائیل نے کیے۔  تنظیم کا کہنا ہے کہ پچھلے سنیچر سے اب تک کم از کم دو اور حملے بھی ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں پر کیے گئے۔
آبزرویٹری کے مطابق بدھ کی صبح ایسے ہی حملے میں دمشق کے قریب جنوبی شام میں آٹھ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ یو کے میں ہے تاہم شام میں اندرونی ذرائع کی اطلاعات پر کام کرتا ہے۔
آبزرویٹری کے مطابق سنیچر کی رات بھی البو کمال کے قریب فضائی حملوں میں 14 ایرانی حمایت یافتہ جنجگوؤں کو ہلاک کیا گیا جن کا تعلق عراق اور افغانستان سے تھا۔
ایران صدر بشرالاسد حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

شیئر: