سگی بہنوں اور چچا زاد کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار
پولیس نے القنفذہ میں خاندان کے چار افراد کو قتل کر کے فرارہونے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔
ملزم نے اپنی دو سگی بہنوں چچازار بھائی اور بہن اور قتل کر دیا تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قاتل نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بھیانک واردات کی تھی اور اس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا ۔
خاندان کے چار افراد کے قتل کی خبر نے قنفذہ بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق قاتل نے اپنے چچا زاد بھائی کو ڈیوٹی کے دوران قتل کیا جہاں وہ گرلز سکول کے چوکیدار کے طور پر کام کر رہا تھا۔
اس نے اچانک مشین گن سے کئی فائر کیے اور اس کے بعد وہاں سے وہ اپنی بہنوں کے گھر پہنچا جہاں اس نے اپنے بھانجوں کے سامنے ان کی مائوں پر گولیوں کی بارش کر دی ۔آخر میں اپنی چچا زاد بہن کے گھر گیا اور اسے قتل کرکے فرار ہو گیا ۔ چچازاد بہن بوڑھی تھی ۔
پولیس نے قاتل کے اس بھائی کو جو واردات میں شریک تھا فوراً ہی گرفتار کر لیا۔
مکہ مکرمہ پولیس نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر مفرور قاتل کا تعاقب کرکے اسے اللیث کمشنری کے جنوبی قریے الشاقا سے گرفتار کیا۔