کرناک مندر، مصر کا تاریخی شاہکار جو 30 بادشاہوں کے دور میں تعمیر ہوا
کرناک مندر، مصر کا تاریخی شاہکار جو 30 بادشاہوں کے دور میں تعمیر ہوا
ہفتہ 28 نومبر 2020 8:36
کرناک مندر جنوبی مصر کے شہر لکسور میں نیل کے مشرقی کنارے پر واقع ہے (فوٹو: العربیہ)
کرناک مندر مصر کے اہم ترین مندروں میں سے ایک ہے۔ یہ وسطی زمانہ سے لے کر ٹولیک عہد تک تقریباً 20 صدیوں تک مصر کی تہذیب کی بھرپور تاریخی ریکارڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔
کرناک مندر مصر کی اہم پرانی عبادت گاہوں میں سمجھا جاتا ہے۔ یہ کئی مصری بادشاہوں کے زمانوں میں تعمیر ہوا۔ اس کی تاریخ مصر میں 200 سال تک زندہ رہی۔
نوادرات کے ماہر نصر سلامہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ مندر جنوبی مصر کے شہر لکسور میں نیل کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔
اس کا موجودہ نام مصر کی فتح کی وجہ سے پڑا تھا۔ جہاں انہوں نے اس کو ’خورنق‘ کے نام سے موسوم کیا جس کا مطلب تھا قلعہ بند گاؤں لیکن پھر اس کا نام بدل کر کرناک کر دیا گیا۔ جہاں تک پرانے نام کی بات ہے تو یہ ’بار آمون‘ تھا۔
قدیم مصریوں نے اس کو ابیٹ سوٹ کہا جس کا مطلب ہے ’امون کے تخت کے لیے منتخب مقام‘، کیونکہ یہ فرعونی مصر میں امون کی عبادت کے لیے وقف تھا، جو ’تغیب‘ اور ’خونسو‘ کے ساتھ تھیبس کی مقدس تثلیث کا سربراہ تھا۔ یہ مندروں اور آرکیٹیکچرل عناصر کا ایک گروہ ہے جو قدیم مصر کے بادشاہوں نے وسطی عہد سے لے کر ٹولیک تک تعمیر کیا تھا۔ اس کے چاروں طرف مٹی کی اینٹوں کی دیوار بنی ہوئی ہے اور اس کی مغرب کی ایک بندرگاہ ہے۔
کرناک مندر کے ساتھ موت نامی مندر ہے جس تک کباش شرقی راستے کے ذریعے پہنچا جاتا ہے۔ اس کی مشرق جنوب اور مغرب کی طرف سمندر نے گھیرا ہوا ہے۔
نصر سلامہ کے مطابق بادشاہ سینسریٹ اول جو وسطی عہد کے بادشاہوں میں سے ایک تھا، اس جگہ پر سب سے پہلے اس نےتعمیر کیا، پھر اس کے بعد باقی بادشاہوں نے اسے تعمیر کیا جن کی تعداد قریب 30 تک پہنچتی ہے۔
ان عبادت گاہوں کے درمیان میں وہ جھیل ہے جو بادشاہ تحتمس ثالث نے قائم کی تھی۔ جہاں بادشاہ اور کاہن مذہبی تقاریب کے آغاز سے پہلے ہی اس کے پانی سے نہاتے تھے، حال ہی میںٹالمیک اور رومن حمام بھی دریافت ہوئے ہیں۔
یہ مندر ’امون رع‘ کی اہلیہ کی موت کے لیے وقف کیا گیا تھا اور بادشاہوں نے ٹولیک عہد تک اس میں متعدد بار اضافہ کیا۔ اس کے ساتھ دو چھوٹے چھوٹے مندر شامل ہیں، پہلا خونسو کے لیے وقف کیا گیا تھا، وہ اٹھارویں خاندان کے دور کا ہے، جب کہ دوسرا امون کی عبادت کے لیے وقف کیا گیا تھا اور رمسیس سوم کے دور کا ہے۔