Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوائی فائرنگ کرنے والا سعودی گرفتار

ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ افلاج کمشنری میں ہوائی فائرنگ کرنے والے سعودی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم نے گاڑی میں سوار ہوکر شہری آبادی میں ہوائی فائرنگ کی اور وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی ۔
 ہوائی فائرنگ کی وڈیو وائرل ہوتے ہی پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے احکامات صادر کیے گئے۔

 ملزم کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

پراسیکیوش کی جانب سے گرفتاری کے احکامات صادر ہوتے ہی پولیس نے ملزم کی شناخت معلوم کرنے کے لیے مخصوص ادارے سے معلومات حاصل کرکے اسے حراست میں لے لیا ۔
میجر الکریدیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے ہوائی فائرنگ کرکے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالا جو قطعی طور پر غیر قانونی عمل تھا۔
گرفتار ملزم کے بارے میں میجر الکریدیس کا کہنا تھا کہ وہ سعودی شہری ہے اور اسکی عمر 30 برس کے درمیان ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کا مقدمہ درج کرکےاسے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا جہاں ملزم کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: