Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کرنے والے گرفتار

ملزمان نے فائرنگ کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے 4 سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان میجر خالد الکریدیسی کا کہنا ہے کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جو ریاض کے علاقے کی تھی۔
وڈیو میں چند افراد کو دیکھا جاسکتا تھا جو سرعام کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔ وڈیو بنانے والوں کو تلاش کرنے کے لیے مخصوص ادارے کی مدد لی گئی جہاں سے ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔
ریجنل معاون ترجمان نے مزید بتایا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث چاروں سعودی ہیں جنہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف نقص امن عامہ کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی عمریں 30 برس کے اندرہیں جن سے مزید تحتقیقات جاری ہیں۔ چاروں ملزمان کا چالان مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: