Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی 22 ہزار رنز مکمل کرنے والے آٹھویں کھلاڑی بن گئے

کوہلی نے یہ اعزاز انڈیا کے لیے اپنے 250 ویں میچ میں حاصل کیا۔ (فوٹو: اے پی)
آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 59 ویں نصف سنچری بنالی اور 87  گیندوں پر 89 رنز کی اننگ کھیلی۔
صرف 11 رنز کی دوری سے کوہلی اپنی 44 ویں سنچری سے محروم رہے مگر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ 
کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیائے کرکٹ کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔
کوہلی نے 418 میچز اور 462 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر 664 میچوں میں 34357 رنز کے ساتھ  سر فہرست ہیں، ان کے بعد کمار سنگاکارا ہیں جنھوں نے 28 ہزار 16 رنز بنائے ہیں۔
 
کوہلی ون ڈے میں سچن ٹنڈولکر کی سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ سے صرف چھ سنچریاں دور ہیں۔
ویراٹ کوہلی ون ڈے میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 23 رنز کی دوری پر ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں وہ یہ کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں.
کوہلی  ون ڈے کرکٹ میں اس سنگ میل تک پہنچنے والے چھٹے کرکٹر بن جائیں گے جبکہ 300 سے بھی کم اننگز میں اتنے رنز بنانے والے پہلے کرکٹر ہوں گے۔
آئی سی سی نے اس اعزاز کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویراٹ کوہلی کی تصویر لگائی اور ان کے فینز سے کہا کہ وہ کوہلی کے بارے میں ایک لفظ لکھیں۔
 
انگلینڈ کی ویمن کرکٹر الیگزینڈرا ہارٹلی نے ٹویٹ کے جواب میں کوہلی کے بارے میں ’فریک (Freak)  لکھا۔
کوہلی نے یہ اعزاز انڈیا کے لیے اپنے 250 ویں میچ میں حاصل کیا لیکن ان کی بدقسمتی یہ رہی کہ انڈیا آسٹریلیا سے 51  رنز سے ہار گیا۔

شیئر: